تیز رفتارمزدا ٹرک الٹنے سے 2 افراد جاں بحق

لاہور (بیوروچیف) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ دو زخمی ہو گئے۔دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40سالہ رفیق اور 30سالہ اعجاز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں میں 18سالہ وسیم اور 19 سالہ سالک حمزہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جب ؤکہ جاں بحق افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔مزید برآں پولیس بھی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے اور حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں