تیز رفتار بس الٹ گئی،19مسافر شدید زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس بے قابو ہو کر کھیتوں میں الٹ گئی’ 19مسافر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسافر بس فیصل آباد سے گوجرہ جا رہی تھی کہ جب وہ جھنگ روڈ پر سدھار بائی پاس کے قریب اٹک پٹرولیم کے سامنے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر کھیتوں میں جا کر الٹ گئی’ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں 29سالہ مافیہ زوجہ امجد’ 8سالہ عائشہ دختر رفیق’ 35سالہ عاصمہ زوجہ عبدالخالق’ 5سالہ محمد فہد ولد عبدالخالق’ 7سالہ فروا دختر امجد’ 4سالہ سبحان ولد رفیق’ 47سالہ شہزاد حبیب ولد عبدالحبیب’ 20سالہ عمر اکرام ولد اکرام’ 18سالہ کامران ولد ارشد’ 18سالہ واصف ولد آصف علی’ 19سالہ نشاء دختر وارث’ 20سالہ طیبہ دختر رفیق’ 45سالہ شاہدہ بی بی زوجہ غلام صابر’ 18سالہ سعدیہ دختر اکرام’ 20سالہ رمشا دختر اکرام’ 30سالہ اﷲ رکھا ولد توقیر’ 32سالہ الیاس ولد فیصل شہزاد’ 25سالہ عالیہ زوجہ رفیق بری طرح زخمی ہو گئیں، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں