فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شیخوپورہ روڈ پر کھرڑیانوالہ کے قریب تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، حادثے کا مرتکب بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ مقامی فیکٹری میں کام کرنے والا عدنان موٹرسائیکل پر چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا کہ جب وہ کھرڑیانوالہ چوک کے قریب پہنچا تو تیز رفتار بس کی ٹکر لگنے سے سڑک پر گر پڑا، سر میں شدید چوٹ آنے سے موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔




