مکوآنہ (نامہ نگار) کھرڑیانوالہ مکوآنہ بائی پاس 210رب تیرتھ والہ کے قریب ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور مزدا میں تصادم موٹر سائیکل سوار موقع پر جاںبحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق کمریاں والی محلہ منڈی کمالیہ کارہائشی 28سالہ ابوبکر ولد انجم خان نامی نوجوان موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ کھرڑیانوالہ مکوآنہ بائی پاس 210رب تیرتھ والہ کے قریب تیزرفتارمزدانے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوارنوجوان شدیدزخمی ہوگیااورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیاحادثے کامرتکب مزداڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو 1122اہلکاروں نے اطلاع پرپہنچ کر نعش کوضروری کاروائی کے بعدکھرڑیانوالہ پولیس کے حوالہ کردیا




