تیز رفتار کار کی ٹکر سے خاتون جاں بحق،ڈرائیور فرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سمندری روڈ پر پھرالہ موڑ کے قریب تیز رفتارگاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے خاتون کو کچل دیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ڈجکوٹ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفیہ کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی۔تھانہ ڈجکوٹ کے کانسٹیبل سجاد نے بتایا کہ سمندری روڈ پر پھرالہ روڈ کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے سڑک عبور کرتے ہوئے 22سالہ خاتون کو کچل دیا۔ ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو خاتون کی دونوں ٹانگیں ٹوٹی ہوئی تھیں اور وہ خون میں لت پت پڑی تھی اور موقع پر دم توڑ گئی۔ تاہم شناخت نہ ہونے پر نعش کو ہسپتال منتقل کر کے متوفیہ کے لواحقین اور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں