فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ پینسرہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے ایک نوجوان جاں بحق ، دو بھائی زخمی ہو گئے، پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ مضروبان کوہسپتال پہنچا دیا، 82ج ب کا رہائشی عاشر ولد منیرجھنگ روڈ پینسرہ کے قریب شیل پٹرول پمپ سیتیل ڈلوا کر روڈ پر نکلا تو 275ج ب کے رہائشی دو بھائی حذیفہ اور معاویہ پسران عاطف تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرا کر گرپڑے، پولیس موقع پر پہنچی تو عاشر سر میں شدید چوٹ لگنے سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ دونوں بھائیوں کی تشویش ناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔




