لاہور( بیورو چیف)موٹر سائیکلوں اور تین پہیوں والے رکشوں کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2026کے دوران 38.44فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان آٹومو با ئل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 72 ہزار 416 موٹر سائیکلیں اور تھری وہیلر فروخت کیے گئے جب کہ جولائی 2025 میں فروخت کا حجم ایک لاکھ 24 ہزار 538 یونٹس رہا تھا۔اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران موٹر سائیکلز اور تھری وہیلرز کی فروخت میں 47,878 یونٹس یعنی 38 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔




