لاہور(بیورو چیف)لاہور کے علاقے اچھرہ میں اپنے 3 کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کرنے والی ماں کے حوالے سے سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دو کمسن بیٹیوں اور بیٹے کو قتل کرنے والی خاتون سے تحقیقات کے دوران اہم و سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ والدہ ردا کی جھنگ کے رہائشی شہر یار سے دوستی تھی اور دونوں ایک ہی علاقے کے رہائشی جبکہ ان کا روزانہ فون پر رابطہ ہوتا تھا۔




