ساہیوال(بیوروچیف) جعلی دیسی گھی بنانیوا لوں کی شامت شروع ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساہیوا ل میں گرینڈ آپریشن۔، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈیری مینو فیکچرنگ یونٹس، ڈرائی فروٹ شاپس، گرائنڈنگ یونٹ سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن، 20 کلو ملاوٹی دیسی گھی، 12 کلو ممنوعہ چائنہ نمک، 15 کلو غیر معیاری خوراک تلف، ملاوٹی دیسی گھی تیار کرنے پر ڈیری یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج، اصلاح تک پروڈکشن بند۔دیسی گھی میں مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہونے پر جی ٹی روڈ الفلاح بنک کے قریب ڈیری مینوفیکچرنگ یونٹ کو بند کردیا گیا۔ خوراک میں جعل سازی کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کیخلاف تھانہ غلہ منڈی میں ایف آئی آر بھی درج کروادی گئی۔ چائنہ نمک اور ایکسپائری اشیاء برآمد ہونے پر سبزی منڈی میں سپائسز یونٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پر فرید ٹاؤن میں ہوٹل کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ خام سلانٹی اور فوڈ آٹئمز میں حشرات پائے جانے پر صدر بازار چیچہ وطنی میں ڈرائی فروٹ شاپ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر سے آہنے ہاتھوں نمٹا جائے گا۔




