جمپ لگنے سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،ٹریکٹر ٹرالی نے 3سالہ بچے کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) رضاآباد کے علاقہ کلیم شہید کالونی میں تیز رفتار موٹرسائیکل سوار سپیڈ بریکر سے جمپ لگنے سے گر کر جاں بحق جبکہ تاندلیانوالہ میں ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش کے تین سالہ بیٹے کو کچل دیا، پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ کوکیانوالہ کا رہائشی 20سالہ نوید موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ جب وہ کلیم شہید کالونی نمبر1 میں پہنچا تو تیز رفتاری کے باعث سپیڈ بریکر سے جمپ لگنے سے گر پڑا، سر میں شدید چوٹ آنے سے زندگی کی بازی ہا رگیا جبکہ تاندلیانوالہ کے علاقہ 452 گ ب میں محنت کش طارق کا تین سالہ بیٹا اطہر علی گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ وہاں سے گزرنے والی ٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ بچے کی نعش گھر پہنچنے پر والدین غم سے نڈھال ہو گئے، علاقہ کی فضا سوگوار ہو گئی، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں