جو محبت والدین سے ملتی ہے بچوں کا اصل اثاثہ ہوتی ہے’ طوبیٰ انور

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ اب لوگوں سے پیار ہو نہیں رہا اور انہیں کرنا بھی نہیں آتا ہے۔نجی ویب شو کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا کہ پیار توجہ اور دیکھ بھال کی وجہ سے ہوتا ہے اور میرے نزدیک پیار ہوتا بھی یہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ایسا بھی لگتا ہے کہ ابھی پیار زیادہ کسی کو ہو نہیں رہا ہے اور انہیں پیار کرنا بھی نہیں آتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب وہ پہلے والی بات ختم ہوگئی ہے جو ہمارے والدین کی محبت تھی اس طرح اب لوگوں میں نہیں رہی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمارے اماں ابا کی جو محبت اور رومانس تھا وہ آج کے دور میں ختم ہوگیا ہے۔طوبیٰ انور نے کہا کہ جن کے پاس زمانے کا پیار اور محبت ہے میں ان کے لیے دعا گو ہوں کہ اللہ انہیں خوش رکھے، اب لوگ چیزوں اور مسائل میں الجھے ہوئے ہیں، یا پھر ان کے پاس آپشن بہت ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو تھا کہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے جو ہم نے بالی ووڈ سے سیکھا کہ ہم شاہ رخ خان کو دیکھ کر بڑے ہوئے، کس طرح محبت ہونی چاہیے وہ اب نہیں ہورہا یا پھر ہم بہت فلمی ہیں پتا نہیں میں تو خود بہت پریشان ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں