جڑانوالہ بار کے الیکشن پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر کی بہترین حکمت عملی اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث بار کے سالانہ انتخابات میں نتائج کے بعد ہوائی فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا،قائم مقام سی پی او (ایس ایس پی آپریشن) فیصل آباد عبدالوہاب نے پولیس فورس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو شاباش دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سال 2025-26 کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ امیدواران نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی چیئرمین الیکشن بورڈز کی جانب سے نتائج کا اعلان ہوتے ہی اسلامک لائرز گروپ کے حمایت یافتہ وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کامیاب امیدواران کو پھولوں کے پہنائے جبکہ دوسری جانب قائم مقام سی پی او (ایس ایس پی آپریشن)فیصل آباد عبدالواہاب کی ہدایت پر ایس پی ٹان ضیا الحق کی سربراہی میں سالانہ انتخابات کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے بار کے سالانہ انتخابات کے موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر،ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ زاہد بھٹی،ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ غازی حق نواز اور لیڈیز پولیس اہلکاروں نے خصوصی ڈیوٹیاں سرانجام دیں سالانہ الیکشن پر کچہری روڈ کو دونوں اطراف سے خار دار تاروں سے سیل کرکے پولیس کے چاک و چوبند جوانوں کو تعینات کیا گیا تھا وکلا برادری کے علاہ غیر متعلقہ افراد کو جامعہ تلاشی کے بعد احاطہ کچہری میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کئے گئے فول پروف انتظامات کے باعث بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان ہونے پر جشن منانے والے وکلا اور حمایتوں کی جانب سے پہلی مرتبہ ہوائی فائرنگ کا کوئی وقوعہ پیش نہ آیا جو انتہائی خوش آئند بات ہے پولیس کی جانب سے کئے گئے فول پروف انتظامات کے باعث پر امن الیکشن کے انعقاد پر قائم مقام سی پی او (ایس ایس پی آپریشن) فیصل آباد عبدالواہاب نے وکلا برادری کے اقدام اور ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق ناظر پولیس فورس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں