حاجی احمد سیال قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ جڑانوالہ و ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل جڑانوالہ مہر عثمان ساجد سیال کے والد محترم حاجی احمد سیال گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے مرحوم کی عمر 80 سال تھی انہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک 283گ ب سمندر منڈی روڈ جڑانوالہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا مرحوم کی نماز جنازہ میں لوکل گورنمنٹ کے افسران ملازمین یونین کونسلز سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت اہل حلقہ نے بھاری تعداد نے شرکت کی – مرحوم انتہائی سادہ مزاج اور صوم و صلو کے پابند ایک دیانتدار شخصیت کے مالک تھے حاجی احمد سیال کی اچانک وفات پر ہر آنکھ اشکبار تھی سیکریٹریز اینڈ سٹاف یونین ڈسٹرکٹ فیصل آباد کا ایک تعزیتی اجلاس طارق محمود خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عثمان سیال کے والد محترم حاجی احمد سیال کی اچانک وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں