فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) گھریلو و معاشی حالات سے دلبرداشتہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی، ہسپتال انتظامیہ نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 71گ ب کا رہائشی30سالہ حمید ولد ارشد کچھ عرصہ سے بیروزگار تھا،جس کے باعث گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، گذشتہ روز کسی بات پر دوبارہ گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گند م میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معدہ واش کر کے جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی، لیکن وہ اس دوران زندگی کی بازی ہار گیا، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔




