حسینہ چوک،مقبول روڈ کا علاقہ سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) واسا کے عملہ کی غفلت’ لاپرواہی اور عدم توجہ کے باعث پیپلزکالونی نمبر2 کا علاقہ مقبول روڈ تا حسینیہ چوک سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا، شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا، سیوریج کے گندے پانی سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے، سڑک بھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ گئی، بار بار شکایت کے باوجود واسا افسران نے چپ سادھ رکھی ہے۔ تفصیل کے مطابق پیپلزکالونی نمبر2 مقبول روڈ تا حسینیہ چوک روڈ پر عثمانیہ پارک کی گلیوں سے سیوریج کا پانی آ رہا ہے اور کئی روز سے سیوریج کا پانی سڑک پر کھڑا ہونے سے تعفن کی وجہ سے سانس لینا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران اہل علاقہ کا مسجد تک پہنچنا اور پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ ٹریفک کی وجہ سے گندے پانی کے چھینٹے پڑنے سے لڑائی جھگڑے بھی معمول بن چکے ہیں جبکہ اہل علاقہ نے کئی مرتبہ واسا حکام کو درخواستیں دے کر آگاہ کیا لیکن واسا کا عملہ نذرانہ لیئے بغیر کام کرنے نہیں آتا۔ اہل علاقہ نے کمشنر فیصل آباد مریم خان’ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ ایم ڈی واسا عامر عزیز اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلزکالونی نمبر2 مقبول روڈ تا حسینیہ چوک میں سیوریج سسٹم کو درست کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں