فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ رہتی دنیا تک مینارہِ نور منبعِ رشد و ہدایت مشعلِ راہ ہے علما و مشائخ میلاد و سیرت النبیۖ کے جلوسوں اجتماعات میں احکام ربانی اسوہِ رسول اللہۖ کو اجاگر کریں تاکہ اہل وطن میں بھائی چارہ بڑھے دشمن قوتوں کو پیغام جائے مسالک و طبقات اور اہل وطن متحد و یکجا بیدار کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے جے یو پی کے زیر اہتمام دربار قادریہ ملحقہ جامعہ مسجد میں منعقدہ سالانہ پیغامِ مصطفیۖ کانفرنس سے دوران خطاب کیا انہوں نے کہا رحمت دو عالم حضور اکرمۖ کی سیرت طیبہ کو اپنائے بغیر کامیابی کا حصول ممکن نہیں آپۖ کے اسوہ ِحسنہ پر عمل پیرا ہونا ہی حقیقی مسلمان کی پہچان ہے قرآن و سنت کی پیروی میں تمام مسائل کا حل موجود ہے گلی گلی قریہ قریہ اسوہِ رسولۖ پیغام مصطفیۖ کا درس عام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ پھر امت مسلمہ کو عظمتِ رفتہ ملے اس موقع پر علامہ رضا امین سیفی محمدی علامہ عزیز الحسن اعوان حافظ محمد اکرم نقشبندی پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی مولانا افتخار سلطانی مولانا محمد فیاض قاری محمد اقبال نوری صوفی محمد امین قادری پیر محمد منظور صاحبزادہ محمد احمد ودیگر مقررین نے کہا عاشقانِ رسول پاکۖ اقامتِ دین کی جدو جہد تڑپ عام کریں تاکہ غلبہِ دین کا خواب شرمندہِ تعبیر ہو سکے مقررین نے عالمِ اسلام کو پیغام دیا کہ وہ کسی صورت ملی یکجہتی وحدت امہ قومی یگانگت کو نہ ٹوٹنے دیں پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا تاقیامت قائم رہے گا۔




