حضور نبی کریمۖ کی تعلیمات پر عمل کرنا باعث نجات ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) حضور اکرمۖ کے میلاد کی خوشی کرنا اہل ایمان کا شیوہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے اپنا محبوب عطا کرکے ہم پر احسان کیا ہے اس پر ہم ذات باری تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے’ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ مندرگلی نمبر2کے صدر عباس حیدر شیخ’ پیر صوفی حاجی محمد اسلم نے مدینہ مارکیٹ مندرگلی نمبر2میں جشن عید میلادالنبیۖ کے سلسلہ میں منعقدہ محفل میلاد کے شرکاء سے کیا’محفل میلادۖ میں انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ مندرگلی نمبر2 کے جنرل سیکرٹری نوید ریاض’ سابق صدر سٹی کلاتھ بورڈ شیخ امجد عقیل’ صوفی محمد جاوید نظامی’ حافظ لیاقت صدیقی’ حسن رضا شیخ کے علاوہ مارکیٹ کے تاجروں’ دکانداروں اور عاشقان مصطفیۖ نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی’ انہوںنے کہا کہ تاجدار مدینہ حضرت محمد مصطفی ۖ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا مل گیا انسانیت کو جینے کا سلیقہ مل گیا ‘ حضور نبی اکرم ۖ تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے۔ آپ ۖ کی امن اور محبت پر مبنی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے ہیں’ محبت رسول اور عشق مصطفی ۖ کو اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے’ ہمیں چاہے کہ نبی آخرالزمان کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالیں اور درود وسلام کے نذارنے پیش کرنا اپنا معمول بنا لیں تاکہ ہمارا شمار بھی عاشقان مصطفیۖ میں ہو’ آقائے دوجہاں ۖ کی آمد سے دنیا میں جہالت کے اندھیر ے چھٹ گئے’ انہوں نے کہا کہ دنیا وآخرت میں کامیابی کے لئے نبی کریم ۖ کے نقش قدم پر چلنا ہوگا ،بلاشبہ دین حق کے رستے پر چلنے والے ہی فلاح پائیں گے ‘ مقررین نے کہا کہ آقا علیہ السلام کا میلاد منانادنیا کی تمام خوشیوں سے افضل ہے’آپۖ رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے اور دنیا پر چھائے جہالت کے اندھیروں کو اپنی رحمت سے دور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حضورۖ کا امتی بنا کر پیدا کیا ورنہ پچھلی امتوں کے انبیاء اکرم دعائیں کرتے رہے ہیں کہ یااللہ ہم سے ہماری نبوت واپس لے لو اور ہمیں اپنے آخری نبیۖ کے امتی بنا کر دو’ روح پرور میلاد کی محفل میں نعت خواں حضرات نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے’ آخر میں ملک و ملت اور آخرت میں فلاح کے حصول کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں