حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کی ٹیم نے منٹگمری بازار میں واقع ایک ٹریڈرز پر چھاپہ مار کر حوالہ ہنڈی میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4کروڑ روپے پاکستانی کرنسی، 7 موبائل فونز، ایک لیپ ٹاپ، بینک ٹرانزیکشن رسیدیں اور لیجرز برآمد کر لئے ۔پکڑے جانیوالے ملزمان میں زین العابدین، محمد اویس اور کامران شامل ہیں ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں