فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) مرکزی علماء کونسل پاکستان کی اپیل پریوم دفاع حرمین الشریفین منایا گیا ۔ اس سلسلہ میں مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبو ت موومنٹ پاکستا ن صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے مکہ مکرمہ پرڈراؤن حملے کی شدید الفظ میں مذمت کرتے ہیں۔سعودی عرب اور حرمین الشر یفین کے دفاع کیلئے اُمت مسلمہ ہر قسم کی قربا نی دینے کیلئے تیار ہے۔مکہ مکرمہ کو نشانہ بنا نیکی کوشش ناقابل بردا شت ہے۔پوری قوم سعودی عرب کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں بھی سعودی عرب اور حرمین الشریفین کے دفاع اور اسکے تحفظ کیلئے میدان میں آئیں۔ خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کا تحفظ امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔حکومت پاکستان حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے اپنی افواج سعودی عرب بھیجے۔ مکہ ڈیفنس معاہدے پر100فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے۔ بیت اللہ پر ظالم بادشاہ ابرہا نے حملہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے عبرت کا نشان بنا دیا۔ حوثی باغی بھی عبرت کا نشان بنیں گے۔ حرمین کے دشمنو ں کو حساب دینا ہو گا۔ حرمین الشریفین پر حملے کی کوشش پوری ملت اسلامیہ پر حملہ ہے۔پاکستان اپنے بھائی سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔




