حکمران اپنے اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کاطوفا ن تباہی مچادیگا حکمران اپنے اخراجات ومراعا ت میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دے۔ حکومتی اقدامات نے عوام کو ریلیف دیں۔زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ۔ زبانی اورتشہیری دعوئوں کے مطابق پاکستان ترقی کی ساری حدیں عبورکرچکاہے جبکہ عملی طور پر مہنگا ئی اوربیروزگاری نے عوام کو کچل کر رکھ دیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری دن بدن ایک بھیا نک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے۔ موجودہ حالات میں عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے اور حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس اور اشیائے ضرو ریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں