حکومتی لاک ڈائون کی تجویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) لاک ڈائون کسی صورت قابل قبول نہیں۔حکومتی لاک ڈائون کی تجویز مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار میاں اختر محمود صدر انجمن تاجران کارخانہ بازار فیصل آباد نے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ تاجر سڑکوں پر آئیں تو دیر نہیں لگے گی۔تاجر برادری پہلے ہی انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔معاشی پہیہ چلنے دیا جائے اس کے بغیر ملک نہیں چلے گا۔ بارہ کروڑ لوگوں میں خریداری کی سکت پہلے ہی موجود نہیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں نے کاروباروں کو تباہ کر دیا ہے۔ ڈنڈے کے زور پر لاک ڈائون لگانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ مفت پیٹرول مفت بجلی مفت گیس کی پریکٹس ختم کرنا ہوگی۔ حکومت لاک ڈائون کی تجویز ترک کرے ورنہ احتجاج کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں