لاہور( بیورو چیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے بھاری رقم ہتھیانے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کارروائی کے دوران مرکزی ملزم حسنات عمران اور اس کے ساتھی عدیل ریاض کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان پر خاتون کو نجی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرکے 30 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون برآمد کر لیے گئے، جبکہ قابل اعتراض ویڈیوز، واٹس ایپ چیٹ اور دیگر اہم ڈیجیٹل شواہد بھی تحویل میں لے لیے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کے مطابق ملزمان نے متاثرہ خاندان کو بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں بھاری رقوم وصول کیں۔این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش اور ڈیجیٹل شواہد کی جانچ جاری ہے




