دنیا عارضی قیام جبکہ آخرت دائمی ٹھکانہ ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دنیا و آخرت میں حقیقی کامیابی کیلئے معاشر ے میں رواداری اور تعمیری سوچ کو فروغ دینا ہو گا۔ دنیاو آخرت میں کامیابی کے لیے خلوصِ نیت، تقوی اور خدمتِ خلق کو شعار بنانا ناگزیر ہے۔دنیا عارضی قیام گاہ جبکہ آخرت دائمی ٹھکانہ ہے۔ ہر ذی شعور انسان کو اپنی زندگی کے قیمتی لمحات کو آخرت کی تیاری کے لیے وقف کرنا چاہیے۔ان خیالا ت کا اظہار پاکستا ن سنی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے ضلعی صدر مولا نا عادل رضاقادری کے برادر اصغر کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہو ئے اپنے بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے جس سے کسی کو مفر نہیں، لہذا وقتِ رخصت آنے سے قبل توبہ و استغفار اور اصلاحِ اعما ل کی طرف توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ قبر و حشر کی منازل میں کامیابی کا دارومدار دنیا میں کیے گئے نیک اعمال، فرائض کی پابندی اور سنتِ نبوی ۖ کی پیروی پر ہے۔ عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی بھی نجات کا بنیادی ذریعہ ہے، کیونکہ روزِ محشر بندوں کے حقوق پر پکڑنہایت سخت ہوگی۔ معاشرتی برائیوں، جھوٹ، غیبت اور حسد سے اجتناب کیے بغیر اعمال کی حفاظت ممکن نہیں، زبان اور کردار کی پاکیزگی ہی حقیقی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ مادیت پرستی کی دوڑ میں انسان اپنے حقیقی مقصدِ حیات کو فراموش کرتا جا رہا ہے، حالانکہ دنیا کی چمک دمک عارضی اور جنت کی نعمتیں لازوال ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں