دہران(مانیٹرنگ ڈیسک) سربراہ آرامکو امین ناصرنے کہاہے کہ دنیا کے تیل کے ذخائر خوفناک حد تک کم ہوگئے ،ذخائر کو دوبارہ بنانے میں دو سال تک کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ سربراہ آرامکو امین ناصرنے کہاہے کہ مشرق وسطی تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی 3 ارب بیرل کم ہوگئی،تیل کی کمی پوری کرنے کیلئے ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل تیل نکالا جا چکا۔سربراہ آرامکو امین ناصرنے مزید کہاہے کہ حکومتوں نے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زیادہ تیل جاری کیا،سعودی عرب خام تیل کی برآمد کیلئے اضافی راستوں کا جائزہ لے رہا ہے،بیرون ملک تیل ذخیرہ کرنے کی سہولت بھی تلاش کی جارہی ہے۔ سربراہ آرامکونے مزیدکہاہے کہ مشرق وسطی تنازع کے باعث خطے سے تیل کی سپلائی 3 ارب بیرل کم ہوگئی، تیل کی کمی پوری کرنے کیلئے ہنگامی ذخائر سے ایک ارب بیرل تیل نکالا جا چکا، حکومتوں نے بھی اسٹریٹجک ذخائر سے 30 کروڑ بیرل سے زیادہ تیل جاری کیا۔




