فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دوست کو گولی مار کر مخالفین کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے والا ملزم گرفتار۔ 192 گ ب کے رہائشی شہزاد نے 15پر کال کی کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میرے دوست عمران ولدفقیر محمد کو زخمی کر دیا ہے اور اسلحہ کے زور پر نقدی و دیگر سامان بھی چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔پولیس موقع پر پہنچی تو کال بوگس نکلی۔ مرید والا پولیس موقع پر پہنچی تو تصدیق اورشواہد سے ڈکیتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا، ملزم شہزاد نے اپنے دوست کو فائر مارا اور وقوعہ کو ڈکیتی کا رنگ دے کر مخالفین کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی تھی۔ایس ایچ او تھانہ مرید والہ زاہد محمود نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔




