ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کے نامور اداکار جوڑے رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرنے لگی ہیں جس کی وجہ فلم دھرندھر: دی ریوینج ہے۔انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنویر سنگھ حال ہی میں پروپیگنڈا فلم دھرندھر: دی ریوینج میں نظر آئے جس کی ہدایت کاری آدتیہ دھر نے کی ہے۔ فلم بھارت میں موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس پر بات کر رہی ہیں۔اس دوران ایک غیر معمولی بات نوٹ کی گئی ہے کہ دپیکا پڈوکون نے ابھی تک اپنے شوہر کی فلم پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، ان کے اس خاموش رویے نے بحث و مباحثے کو جنم دیا جس نے مداحوں میں تشویش پیدا کر دی۔سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون علیحدگی (طلاق) کی طرف بڑھ رہے ہیں۔حال ہی میں Reddit کی ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعوی کیا گیا کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی طلاق ہو سکتی ہے۔ اس دعوے نے تعلقات میں خرابی کی افواہوں کو مزید ہوا دی کیونکہ صارفین نے شوہر کی کامیابی پر اداکارہ کے ردعمل نہ دینے کو ان کے ذاتی مسائل سے جوڑ دیا۔یہ تمام معلومات محض مفروضوں پر مبنی ہو سکتی ہیں جن کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔




