فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے چیئرمین’ سماجی و کاروباری شخصیت رانا محبوب عالم کے صاحبزادے رانا تصور محبوب کی شادی بخیروخوبی سرانجام پا گئی’ دعوت ولیمہ کی تقریب میں رانا شاہد حسین’ رانا طیب محبوب’ رانا کلیم اللہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ’ رانا حسنین شاہد’ زرغام شاہد اور فائق شاہد ‘ سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل’ سردار ندیم صادق ڈوگر ایم پی اے’ انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے صدر چوہدری ارشد گجر ‘ جنرل سیکرٹری حاجی خالد محمود صدیقی ‘ سرپرست اعلیٰ مرزا طالب صدیق بیگ’ چوہدری عطاء محمد گجر’ ناصر بٹ’ چوہدری جاوید کمال گجر’ چوہدری ارشد بھنڈر ‘ملک ہیرا’ ملک بوٹا’ ملک ہارون اعظم’ مدثر جواد چوہدری’مہر اعجاز بھروانہ ‘ ملک شکیل’رانا وقاص’ غیاث اشرف باجوہ’ ملک واجد علی’حافظ شعیب’ سابق چیئرمین شرافت علی خٹک’سابق چیئرمین عتیق انصاری’ شاہد ریاض’ سہیل نیاز طور’ شمشاد احمد’ چوہدری یاسین’ اکرم خان نیازی’ چوہدری شہباز خاں’ ملک عباس’ ملک وحید’ میاںطاہر اعظم’ ارشد بھٹی’ مجاہد بٹ’ فاروق صدیقی’ ملک شہباز’ چوہدری ظفر جٹ’ شاہد بٹ’ ملک عامر’ چوہدری شہباز مان’ ملک واجد’ چوہدری ساجد کے علاوہ سیاسی’ سماجی’ مذہبی’ اراکین سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں قانون دان سمیت عزیزواقارب نے شرکت کی’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’ اس موقع پر انجمن تاجران المدینہ کمرشل مارکیٹ گنیش مل فیکٹری ایریا کے چیئرمین رانا محبوب عالم نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ نے ہماری خوشیوں میں شرکت کر کے اپنی محبت کا جو ثبوت دیا ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکوں گا’ میری دعا ہے کہ اللہ کریم آپ سب کو بھی ایسی خوشیاں دیکھنا نصیب فرمائے۔




