چنیوٹ(نامہ نگار)رحمانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری کامریڈ سجاد اقبال رحمانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیر قیادت ضلعی صدر حاجی محمد رفیق ایڈووکیٹ الحمدللہ، آج رحمانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ضلع چنیوٹ کی کابینہ مکمل ہو گئی ہے، اور یہ دن برادری کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آج نہ صرف کابینہ کے تمام عہدے داروں کا انتخاب مکمل کیا گیا بلکہ آئین بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے کابینہ کے عہدیداران میں چیئرمین مقبول احمد وائس چیئر مین شوکت علی سرپرست اعلی نعیم فیصل، سرپرست عبدالغفوروائس سرپرست محمد ریاض ، صدرحاجی محمد رفیق جنرل سیکرٹری مشتاق احمد سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد داد ، فنانس سیکرٹری محمد شکیل ، سینئر نائب صدر محمد عمران ضیا،اور نائب صدور محمد ابوبکر،محمد عرفان، محمد آصف،محمد ارشاد، جبکہ جوائنٹ سیکرٹریز کیلئے عمران الہی،ناصر علی اور انفارمیشن سیکرٹریسجاد اقبال کوآرڈینیٹر بلڈ بینک محمد عمران، یوتھ فورس صدر محمد آصف کو منتخب کیا گیا۔




