رضا قتل کیس، پولیس کا پہلا باضابطہ بیان سامنے آ گیا

کراچی(بیورو چیف) سندھ پولیس نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں پہلی مرتبہ باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور طبی، فارنزک، ڈیجیٹل اور دیگر شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔سندھ پولیس کے ترجمان کے مطابق میر رضا قتل کیس کی تحقیقاتی ٹیم طبی رپورٹس، دستیاب شواہد اور سابقہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کا ازسرنو جائزہ لے رہی ہے، جبکہ مقتول کے اہل خانہ، حلقہ احباب اور دیگر متعلقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو اب تک 2 پوسٹ مارٹم رپورٹس اور ایک حتمی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جبکہ 3 کیمیائی تجزیاتی رپورٹس بھی موصول ہوچکی ہیں۔ آخری کیمیائی تجزیاتی رپورٹ تحقیقاتی ٹیم کو 17 اگست کو موصول ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں