رنگزیب گورائیہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل آباد تعینات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے 32اسسٹنٹ کمشنرزکے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی عادل عمر کو او ایس ڈی بنا دیا گیاجبکہ ان کی جگہ رنگزیب گورائیہ کو اسسٹنٹ کمشنرفیصل آباد سٹی تعینات کر دیا گیا۔ دیگر میں اے سی اٹک محمد عارف قریشی کو اوایس ڈی بنادیاگیا’ محمدتیمور خان کو اے سی اٹک ‘ساجدہ رزاق کواسسٹنٹ کمشنر دینہ ‘اشفاق احمد کواسسٹنٹ کمشنرمیاں چنوں تعینات کردیا گیا’ مرزا راحیل بیگ کو اے سی اوکاڑہ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ عریج علی حیدر گوندل کو اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ’ حسیب الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنرفورٹ عباس تعینات’ رمشاعبدالرحمن کو اسسٹنٹ کمشنرفیض آباد تعینات کردیا گیا’ سلیمان منشا کواے سی تلہ گنگ سے او ایس ڈی بنادیا گیا’ مس سوراتھ کو اسسٹنٹ کمشنرتلہ گنگ تعینات کردیا گیا’ خضر ظہورکو اے سی گوجرخان سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ سیدہ زینب حسین کو اسسٹنٹ کمشنرگوجرخان تعینات کردیا گیا’ ثناء ارشد کواسسٹنٹ کمشنرکلرسیداں تعینات کردیا گیا’ منور حسین کواے سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ محمد شفیق کو اسسٹنٹ کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیاگیا،ضیاء اللہ کو اسسٹنٹ کمشنرجڑانوالہ تعینات کردیا گیا’ رب نواز کو اے سی جھنگ سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ تیمورعثمان کو اسسٹنٹ کمشنرجھنگ تعینات کردیا گیا’ محمدنعمان مجید کواسسٹنٹ کمشنرڈی جی خان تعینات کیا گیا’ ذیشان شریف کواے سی علی پور سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ علی سمیر کو اسسٹنٹ کمشنرعلی پورتعینات کردیا گیا’ ام حبیبہ قریشی کو اسسٹنٹ کمشنرمظفر گڑھ تعینات کردیا گیا’ اے سی شورکوٹ صدف اکبرکی 90روزہ رخصت منظورظفر احمد کو اسسٹنٹ کمشنرشورکوٹ تعینات کردیا گیا’ محمد اکمل کو اے سی سلانوالی سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’ حمزہ ندیم کو اسسٹنٹ کمشنرسلانوالی تعینات کردیا گیا’طارق محمود گل کو اے سی خوشاب سے او ایس ڈی بنا دیا گیا’امت السلام کو اسسٹنٹ کمشنرخوشاب تعینات کردیا گیا’ سعدیہ جمال کو اے سی نوشہرہ ورکاں سے او ایس ڈی بنادیا گیا’ احمداقبال کو اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں تعینات کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں