رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع

لاہور /اسلام آباد (بیوروچیف) ملک میں 2026کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگئی جو انیس اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرقومی انسداد پولیومہم میں ساڑھے چارکروڑ بچوں کو انسدادپولیو قطرے پلائے جائیں گے، اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائیگی، چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرزگھرگھرجاکر پولیو کے قطرے پلائیں گے۔ پنجاب میں دوکروڑ 30 لاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف ہے، سندھ میں ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، خیبرپختونخوا میں بہتر لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے، بلوچستان میں 26لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اسلام آباد میں چار لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کی جائیگی جبکہ گلگت بلتستان کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار اور آزاد کشمیر کے سات لاکھ ساٹھ ہزار کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں