فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے ملازمین کی نمائندہ تنظیم پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور، چیئرمین ضیا الدین انصاری، سیکرٹر ی جنرل خیر محمد تونیو، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان نے کہاہے کہ ریلوے انتظامیہ کی طرف تنخواہیں میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے ملازمین کی مایوسی میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، بیشتر ملازمین گھریلو اخراجات، بچوں کی فیسوں اور دیگر ضروریات زندگی کے لیے شدید مالی دبا کا شکار ہیں ۔ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے لیکن ریلو ے کے کلاس فور ملازمین سی ٹور کی تنخواہوں کی ادائیگی میں غیر معمولی تاخیر ہور ہی ہے۔ پریم یونین کے راہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی عمل میں نہ لائی گئی تو وہ احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے جس کے نتیجے میں ریلوے کا صنعتی امن برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔




