ریلوے کی نجکاری،ملازمین میدان عمل میں آنے کیلئے تیار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ریلوے کا مزدور پریم یونین کے پرچم تلے ضیاء الدین انصاری ، شیخ محمد انور کی قیادت میں اپنے مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں آنے کیلئے تیار ہے۔ مشرق وسطی کے حالاتنارمل ہونے کے بعد پریم یونین میدان عمل میں ہوگی۔پریم یونین کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے ملک محمداسلم،حبیب اللہ مہر کے ہمراہ راولپنڈی ڈویژن کے دورے سے وایسی پر فیصل آبادسٹیشن پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پریم یونین ریلوے کی نجکاری کے خلاف ماضی میں بھی اور آج بھی اس کی مخالفت کرتی ہے۔ ریلوے میں اپریشنل کیٹیگریوں پر کنٹریکٹ پر بھرتیوں کی بھی مخالفت کرتی ہے۔ ریلوے انتظامیہ ریلوے میں فوری طور پر ریفرنڈم کا اعلان کرے ۔ فیصل آباد سٹیشن پرپریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدر ی، زونل نائب صدر نور الدین زونل آرگنائزرباؤ طا ہر کی قیادت میں کارکنان نے خیر محمد تنیو کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں