ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال کا فریدیہ پارک شہریوں کے لیے ایک خوبصورت اور مکمل تفریحی مقام ہے، تاہم پارک میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف خوبصورت پارک شہریوں کو صحت مند اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں، وہیں دوسری جانب گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پورے نظام پر سوالیہ نشان ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایچ اے، ستھرا پنجاب اور متعلقہ کینٹین ٹھیکیداروں سمیت تمام ذمہ دار اداروں اور افراد کو جواب دہ بنایا جائے اور صرف زبانی ہدایات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ صفائی میں غفلت کے ذمہ داروں پر کمشنر ساہیوال یا ڈپٹی کمشنر ساہیوال کی جانب سے بھاری جرمانہ عائد کرتے ہوئے واضح وارننگ دی جائے ۔تاکہ آئندہ ایسی صورتحال پیدا نہ ہو۔شہریوں کا کہنا ہے کہ فریدیہ پارک ساہیوال کا اہم تفریحی مقام ہے، اس کی صفائی اور خوبصورتی برقرار رکھنا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر پارک کو صاف ستھرا اور شہریوں کے لیے بہترین تفریحی ماحول فراہم کرے۔




