وزیراعظم کا شوگر کی روک تھام کیلئے حکمت عملی تیار کرنیکا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیراعظم شہباز شر یف نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنیکی ہدایت دیدی۔ وزیراعظم شہبازشریف سے ذیابیطس کے علاج کے بین الاقوا می اورقومی طبی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی، وزیرا عظم نے ذیابیطس جیسے بڑھتے ہوئے صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ بیماری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ شہبازشریف نے کہا کہ طلبہ میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،متوازن غذا، صحت مندمعمولاتِ زندگی، ذیابیطس سے بچائو اور بروقت تشخیص سے متعلق عوامی آگاہی کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے۔وزیراعظم نے واضح قومی پالیسی اور قابلِ عمل منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے متعلقہ اداروں کو تحقیق، آگاہی اور احتیاطی تدابیر کیلئے مربوط حکمتِ عملی مرتب کرنیکی ہدایت کی ، انہوں نے ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کیلئے علاقائی اور عالمی تعاون کو بھی ضروری قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں