ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہری علاقوں میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی زیر صدارت ضلعی ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کمالیہ میں تین سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن پر مجموعی طور پر 13کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ماموں کانجن روڈ سے ذیشان کالونی کے راستے ڈسپوزل اسٹیشن تک سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اسی طرح جھونے شاہ روڈ سے سبزی منڈی اور جھونے شاہ روڈ سے اللہ والی مسجد کی جانب سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی شامل ہیں۔




