ماموں کانجن(نامہ نگار)ماموں کانجن میں نیٹ ورک کئی روز سے خراب، صارفین شدید پریشانی کا شکار نوٹس کامطالبہ ماموں کانجن اور گردونواح میں نیٹ ورک گزشتہ کئی روز سے خراب ہے، جسکے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔صارفین کے مطابق نہ کال ملتی ہے اور نہ ہی انٹرنیٹ کام کر رہا ہے، کئی کئی بار کال ملانے کے باوجود کال نہیں ملتی جس سے کاروباری حضرات، اور عام شہری ذلیل و خوار ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے کئی بار ہیلپ لائن پر شکایات درج کرائیں لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔اہلیان علاقہ نے پی ٹی اے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور نیٹ ورک کی خرابی دور کرے تاکہ مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔




