ستیانہ پولیس نے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے 8ماہ بعد نوجوان کے قاتل کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ستیانہ کے علاقہ 77 گ ب میں 12 دسمبر 2025ء کو عداوت کی بناء پر مشتعل ملزمان افضال وغیرہ نے فائرنگ کر کے محمد طاہر منیر کو بری طرح زخمی کر دیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ ستیانہ غلام عباس شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 8ماہ سے قتل کے اشتہاری ملزم افضال کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ سی پی او تنویر حسین نے قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ستیانہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں