سرکاری اور نجی ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہد، چیئر مین مرزااشرف مغل،صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا ہے کہ اسلام آباد پمز ہسپتال کی نرسری میں آگ لگنے کے بعد میڈیا میں لاہور اور کراچی کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات کے انکشافات اس امر کا ثبوت ہیں کہ یہ مسئلہ کسی ایک ہسپتال ،شہر یاصوبے تک محدود نہیں بلکہ ایک وسیع بحران کی شکل اختیار کر چکاہے صدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکرٹری شیخ سعید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں ریاض شاہدنے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے اپیل کی کہ پمز ہسپتال کے سانحہ کے بعدمحکمہ صحت اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کی آنکھیں کھولنے کیلئے ضروری ہے کہ آئندہ ایسے حادثات سے محفوظ رہنے اور انسانی جانوںکے تحفظ کیلئے فیصل آباد سمیت صوبے ہر شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرایا جائے ، فائر الارم ،سپرنکلرز،ہائیڈ نٹس، اور آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ، بجلی کی وائرنگ، ہنگامی راستوں اور دھوئیں کے اخراج نصب شدہ نظام کا معائینہ کرایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں