سرکاری نوکری دلوانے کے بہانے خاتون سے3لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سرگودھا روڈ کے علاقہ میں چالاک ملزم نے خاتون کو سرکاری نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر 3لاکھ کی رقم بٹور لی’ نوکری لیکر دی نہ ہی رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد رقم واپس کرنے سے انکاری ہو گیا، پولیس نے 406 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم محمد علی کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کی رہائشی شگفتہ بی بی نے بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم محمد علی نے سرکاری ادارے میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر رقم کا مطالبہ کیا اور اس کی باتوں میں آ کر 3لاکھ کی رقم دے دی۔ تاہم حسب وعدہ سرکاری ملازمت دی نہ ہی رقم واپس کی اور رقم دینے سے بھی انکاری ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں