سرکاری ونجی سکولوں کے نئے اوقات کار

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے اوقات کار کا اطلاق 24اگست 2026 سے 15اکتوبر 2026تک ہوگا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے 21 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12:45 بجے تک کھلے رہیں گے۔ڈبل شفٹ/دوپہر اور شام کی شفٹ میں چلنے والے سکولوں کے لیے صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک جبکہ جمعہ کو صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔اسی طرح شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی۔نوٹیفکیشن میں تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (DEA) کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔محکمہ تعلیم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ طالبات کے سکولوں کے افتتاح اور اختتامی اوقات میں ضلع کی سہولت کے مطابق 15 منٹ کے فرق کو ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں