سرکارۖ کی آمد کل کائنات کیلئے باعث رحمت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد صدیقیہ باغ والی پیپلز کالونی نمبر 2میں 75 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے عقیدت و احترام اور جوش اور ولولے کے ساتھ منائی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم پاکستان پیر طریقت رہبر شریعت شیخ الحدیث حضرت علامہ پیر مفتی مظہر مختار درانی آ ف خانپور شریف نے کہا کہ سرکار ۖ کی آ مد کل عالمین کے لئے رحمت کا باعث ہے میرے اور آپ سب کے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آنے سے ظلمتوں اور اندھیروں سے فضا پاک ہو گئی، ہر طرف روشنی ہی روشنی پھیل گئی غلاموں اور کنیزوں کو آ زادی مل گئی کعبہ میں لگے بت منہ کے بل گرنے لگے صدیوں پرانی دشمنیاں بھائی چارے کی شکل اختیار کرنے لگیں بچیوں کو زندہ درگور کرنے والا عرب معاشرہعورتوں کے حقوق عزت و تکریم کا سب بڑا علمبردار بن گیا۔ مفتی مظہر مختار نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آ ج ہمیں اپنے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اسوہ حسنہ پر مکمل عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے اللہ پاک سرکار کے صدقے ہمارے پیارے وطن پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمارے ملک کی افواج کو پاکستان عالم اسلام اور حرم کی پاسبانی کرنے کی طاقت عطا فرمائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نقیب محفل خاور عظیم نے کہا ہے کہ الحاج مولانا اللہ بخش رحم اللہ علیہ نے جو محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سلسلہ 75 سال قبل شروع کیا تھا اسے انکی زندگی کے تقریبا پینتیس سال بعد بھی مسجد کی انتظامیہ اور خصوصا انکے صاحبزادگان میاں برادران نے ہمیشہ پوری شان و شوکت سے جاری وساری رکھا جس پر میں تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ملک کے معروف ثناخوانان علی حسنین آ صف فقیر حسین ہاشمی ایمان حیدر اور دیگر نے گلہائے عقیدت نہائیت خوبصورت انداز میں پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اجمل نے صدر انجمن غلاماں مصطفی ۖ صدیقیہ میاں محمد امجد اور مسجد انتظامیہ کمیٹی کے عہدیداران ملک عبد الرحمن میاں عبد الرزاق رانا غیاث اور دیگر کو محفل پاک کے بہترین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا محفل پاک کے آ خر پر صدر انجمن و مہتمم جامعہ صدیقیہ میاں محمد امجد نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور مفتی مظہر مختار نے ملک پاکستان کی سلامتی اور معاشی اور اقتصادی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں