سری لنکن فاسٹ بولر نے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی

کولمبو(سپورٹس نیوز) سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے معافی مانگ لی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے فاسٹ بولر نوان تھشارا نے ای میل کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی۔رپورٹس کے مطابق انہوں نے بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی واپس لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ میرا مقصد شفافیت اور انصاف کا حصول تھا۔نوان تھشارا کا کہنا تھا کہ سری لنکا کرکٹ اور حکام کو ہونے والی کسی بھی تکلیف، غلط فہمی یا پریشانی پر دل سے معافی کا طلبگار ہوں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ قانونی کارروائی واپس لینے اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیلئے تیار ہوں۔واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹر نے لیگ کیلیے این او سی نہ ملنے پر بورڈ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں