فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنگدل سوتیلے باپ نے گلا دبا کر 5سالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، نعش قریبی کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتل باپ اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی، 543گ ب کے رہائشی غلام محمد نے بتایا کہ اس کی بیٹی کرن کی شادی 3سال قبل نعمان سے ہوئی، اس کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی بعد ازاں گھریلو ناچاقی پر نعمان نے کرن بی بی کو طلاق دیدی، ماں بیٹی اس کے پاس رہنے لگی تو 6ماہ قبل کرن نے غلام محی الدین کے ساتھ دوسری شادی کر لی، غلام محی الدین سوتیلی بیٹی زینب کو ساتھ نہ رکھنا چاہتا تھا ،گذشتہ شام 5سالہ زینب قریبی گھر میں دینی تعلیم حاصل کرنے گئی تو اس کے سوتیلے باپ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ ورغلا کر لے گیا اور سنگدل باپ نے سوتیلی بیٹی کے گلے میں اس کا سکاف ڈال کر موت کے گھاٹ اتار کر نعش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گیا جب بچی کافی دیر تک واپس نہ آئی تو تشویش ہوئی تو مذکورہ بچی کی نعش کھیتوں سے مل گئی۔، پولیس نے قاتل باپ کی تلاش شروع کر دی۔




