فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ریاست مخالف وقابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں جناح کالونی کے معظم کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق این سی سی آئی اے کو اطلاع ملی تھی کہ جناح کالونی کا معظم نے فیس بک اکائونٹ پر حکومت اور ریاست مخالف پوسٹیں شیئر کیں۔ جسکی وجہ سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ قابل اعتراض مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا قانونی جرم ہے۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم معظم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف پیکاایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔




