سول ڈیفنس نے ملکی حفاظت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)الفتح کمپلیکس میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کے آغاز پر مہمانوں کا استقبال پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا گیا۔ مہمانوں میں سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر،فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر انجینئر بابر شہزاد،صدر روٹری کلب آف لائلپور جنید محمود بیگ اور روٹیرین رانا اکرام اللہ تھے۔اس سیمینا کی میزبانی میں ڈپٹی چیف سول ڈیفنس مرزا زاہد اقبال اور گروپ وارڈن جے محمد شعیب بیگ نے کی۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر نے کہا ہے کہ ہمارا کام ہنگامی تیاری، شہری تحفظ، ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی، انخلا، فضائی حملوں سے بچاؤ، مشتبہ و دھماکہ خیز مواد سے آگاہی اور ڈرون سے متعلق خطرات سمیت عملی تربیت کے ذریعے عوام میں بروقت ردِعمل اور حفاظتی شعور اجاگر کرنا ہے۔ہمارے شعبہ میں تمام عمر کے افراد موجود ہیں اور اپنے اپنے علاقہ میں معلومات کی مکمل آگاہی رکھتے ہیں۔ انشاء اللہ ہم اپنے نوجوانوں کے لئے بہترین کاوشیں عمل میں لائیں گے تاکہ وہ پاکستان کی حفاظت کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کر سکیں۔ ایف سی سی آئی کے نائب صدر نے اپنے خطاب کرتی ہوئے کہا ہے ہال میں موجود تمام وارڈنز کو خوش آمدید کہا اور اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ میں چونکہ بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھتا ہوں اور چیمبر کا نائب صدر بھی ہوں میں سول ڈیفنس ادارے کو اس طرح جانتا ہوں کہ آپ لوگ ہیرو ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں