فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں نے گزشتہ3روز میں ضلع فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی ریفلنگ کیخلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 94،ایل پی جی ریفلنگ شاپس کو سربمہر کر دیا۔ کارروائی کے دوران 78،ایل پی جی ریفلنگ شاپس کے مالکان کا ایل پی جی ریفلنگ کا سامان ضبط کر لیا گیا۔انفورسمنٹ ٹیم نے ستیانہ روڈ، مچھلی فارم چوک، بابا فرید ٹائون، وارث پورہ روڈ، سہیل آباد، نزد فائر بریگیڈ آفس ستیانہ روڈ، فیکٹری ایریا، نواباں والا روڈسمن آباد، مقصود آباد، مکوآنہ،215 رب نیٹھری، 209رب، طارق آباد، ملت روڈ، شیخوپورہ روڈ، حاجی آباد، ڈی ٹائپ کالونی، گلستان کالونی، طارق آباد، چباں موڑ، علامہ اقبال کالونی، جھال چوک اور لاری اڈا سرگودھا روڈکے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔مذکورہ مالکان رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ریفلنگ کا کاروبار کر رہے تھے جو کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔




