سکولوں میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی کی تجویز

اسلا م آباد (بیورو چیف)اسکولوں اور اطراف میں انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی و خلاف ورزی پر جرمانے کی تجویز سامنے آگئی ۔ بدھ کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس کامل علی آغا کی زیر صدارت ہوا جس میں اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل کے مسودے کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سینیٹر ثمینہ زہری نے کہا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں کے اندر انرجی ڈرنکس فروخت کی جا رہی ہیں جو معصوم بچوں کی صحت کیلئے خطرناک ہیں۔اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل میں اسکولوں کے اندر اور اطراف میں انرجی ڈرنکس کی فروخت کی ممانعت اور خلاف ورزی پر 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں