پشاور (بیورو چیف)وزیر اعلی سہیل آفریدی سے آزاد جموں و کشمیر کی پی ٹی آئی قیادت کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں 25 اپریل کے دورہ آزاد کشمیر کی تیاریوں اور عوامی رابطہ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی اور بشریٰ بی بی کی رہائی تک جدوجہد جاری رہے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ حقیقی آزادی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی اور آئین و جمہوریت کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔




