لاہور (بیورو چیف)سیشن کورٹ میں سہولت سنٹر کو مزید فعال کر دیا گیا۔سہولت سنٹر میں وکلاء کے لیے ایک الگ سے کائونٹر بنا دیا گیا جہاں وکلاء کو جیل سے اپنے ملزم سے وکالت نامے میں دستخط کی سہولت فراہم کر دی گئی۔روزانہ دونوں جیل سے تین سے ساڑھے تین سو ملزمان کے دستخطوں سے وکالت نامے بھجواے جا رہے ہیں۔جیل سے وکالت نامے لے کر جانے اور واپس لانے کے لیے دونوں جیلوں سے ایک ایک وارڈن کی وکالت نامے لانے کی ڈیوٹی لگائی گئی۔ سہولت سنٹر میں کسی بھی جج یا عدالتی اہلکار کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔عدالتی تعطیلات کے بعد سیشن کورٹ کے سہولت سنٹر کو وکلا اور سائلین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوے مزید سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔




